سورة الإسراء - آیت 19
وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور جس نے آخرت کا ارادہ کیا اور اس کے لیے کوشش کی جو اس کے لائق کوشش ہے اور وہ مومن ہوا یہی لوگ ہیں جن کی کوشش کی قدر افزائی ہوگی۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی وہ اس کا پھل ضرور پائے گا اور ان کے اعمال کا کئی گنا بدله دیا جائے گا حدیث میں ہے : (الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ) کہ نیکی کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک ملے گا۔“ ہوسکتا ہے کہ ” مَّشۡكُورٗا “ سے اسی طرف اشارہ ہو۔(قرطبی)