سورة النحل - آیت 114

فَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلَالًا طَيِّبًا وَاشْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمھیں حلال، پاکیزہ رزق دیا ہے اور اللہ کی نعمت کا شکریہ ادا کرو، اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی اگر تم واقعی اللہ ہی کی بندگی کرتے ہوجیسا کہ تمہارا دعویٰ ہے تو ضروری ہے کہ حلال و حرام کی تعیین اپنی عقل اور مصلحتوں کے بل بوتے پر اپنی مرضی سے نہ کرو بلکہ صرف انہی چیزوں کو کھائو جنہیں اللہ نے حلال اور طیب قرار دیا ہے۔ (شوکانی بتصرف)