سورة النحل - آیت 111
يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” جس دن ہر شخص اپنے بارے میں ہی جھگڑرہا ہوگا اور ہر شخص کو پورا دیا جائے گا جو اس نے کیا اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی یہ بخشش اور رحمت اس دن ہوگی جب …… ف 5 یعنی قیامت کے دن کسی کی طرف سے کوئی نہ بول سکے گا اور نہ اس دن ظلم چل سکے گا۔