سورة النحل - آیت 93

وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَلَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تمہیں ضرور پوچھے گا جو تم کرتے تھے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی اسے قدرت حاصل تھی کہ تمہارے درمیان اختلافات نہ رہنے دیتا مگر اس کی حکمت کا تقاضا یہ تھا کہ تمہیں اپنے حق خودارادیت کا پورا موقع دے۔ ف 2 اس سے معلوم ہوا کہ کافر کو بد عہدی کر کے نہ ماریئے۔ ایسی باتوں سے کفر ٹوٹتا نہیں الٹا وبال آتا ہے۔ (موضح)