سورة النحل - آیت 57

وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ ۙ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ اللہ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں، وہ پاک ہے اور ان کے لیے وہ ہے جو وہ چاہتے ہیں۔“ (٥٧) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 نہ اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ بیٹی۔ ف 3 یعنی خدا کے لئے تجیز بھی کرنے لگے ہیں تو بیٹیاں حالانکہ اپنے لئے ان کو ناپسند کرتے ہیں اور جب مانگتے ہیں تو بیٹے۔ (شوکانی)