سورة النحل - آیت 54

ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنكُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

”پھر جب تم سے اس تکلیف کو دور کردیتا ہے تو اچانک تم میں سے چند لوگ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 بعض اپنے مالک کا شکر بجالانے کے ساتھ ساتھ کسی دیوی دیوتا یا کسی بزرگ کے شکر یہ کی بھی نیازیں اور نذریں چڑھانا شروع کردیتے ہیں۔