سورة النحل - آیت 50
يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۩
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”وہ اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، اس سے ڈرتے ہیں اور وہ کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی مِّن فَوۡقِهِمۡ رَبَّهُمسے حال ہے۔ ای کونہ تعالیٰ من فوقھم اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ يَخَافُونَکے متعلق ہو اور مضاف محذوف ہو۔ ای عذاب ربہم اس سے بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ فوق العرش ہے اور تمام اہل حدیث کا اس پر اتفاق ہے (وحیدی)