سورة الحجر - آیت 60
إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”مگر اس کی بیوی، ہم نے طے کردیا ہے کہ یقیناً وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگی۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی عذاب میں باقی رہنے والے کافروں کے ساتھ مبتلائے عذاب ہوگی۔ بظاہر یہ فرشتوں کا کلام معلوم ہوتا ہے۔ چونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نافذ کرنے آئے تھے اس لئے ممکن ہے انہوں نے بوجہ قرب و اختصاص کے اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو اپنے فیصلہ کے لفظ سے تعبیر کردیا۔ (شوکانی)