سورة الحجر - آیت 20

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم نے اس میں تمہارے لیے کئی قسم کے اسباب بنائے ہیں اور ان کیلئے بھی جنہیں تم قطعًا روزی دینے والے نہیں ہو۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3۔ بلکہ اللہ تعالیٰ روزی دیتا ہے اور وہ تمہاری خدمت کرتے ہیں۔ اس سے مراد ہیں نوکرچاکر اور جانور وغیرہ جن کا رازق درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ (شوکانی)۔