سورة الحجر - آیت 16

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور یقیناً ہم نے آسمان میں برج بنائے اور اسے دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت بنایا ہے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12۔ رسالت کے بعد اب توحید کا بیان شروع ہو رہا ہے۔ (رازی)۔ ” برج“ عربی زبان میں قلعہ یا منزل کو کہتے ہیں۔ یهاں برجوں سے مراد وہ منزلیں ہیں جن سے سورج اپنی گردش کے دوران میں گزرتا ہے اور وہ تعداد میں بارہ ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ برج وہ آسمانی قلعے ہیں جن میں فرشتے پہرا دیتے ہیں۔ (شوکانی)۔