سورة الحجر - آیت 12
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اسی طرح ہم یہ بات مجرموں کے دلوں میں داخل کردیتے ہیں۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ ” نَسۡلُكُهُ“ میں ضمیر کا مرجع قرآن ہے۔ یعنی جب بدکاری سے باز نہیں آتے تو اس کی سزا یہ دیتے ہیں کہ انہیں قرآن اور رسول کے ساتھ کفر و استہزا کا عادی بنادیتے ہیں۔