سورة الحجر - آیت 7

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لے آتا، اگر سچوں میں سے ہے۔“ (٧) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6۔ کہ وہ سامنے آکر گواہی دیں کہ یہ واقعی اللہ کا سچا پیغمبر ہے اس کی پیروی اختیار کرو جیسا کہ سورۃ انعام آیت ٌ میں ہے : وقالو لو لا انزل علیہ ملک اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ ان کو عذاب سے ڈراتے تو انہوں نے لوما تاتینا بالملائکۃ کہہ کر عذاب کا مطالبہ کیا ہو۔ (کبیر)۔