سورة الحجر - آیت 7
لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لے آتا، اگر سچوں میں سے ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6۔ کہ وہ سامنے آکر گواہی دیں کہ یہ واقعی اللہ کا سچا پیغمبر ہے اس کی پیروی اختیار کرو جیسا کہ سورۃ انعام آیت 8 میں ہے :İ وَقَالُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ مَلَكĬ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ ان کو عذاب سے ڈراتے تو انہوں نےİلَّوۡمَا تَأۡتِينَا بِٱلۡمَلَٰٓئِكَةِĬ کہہ کر عذاب کا مطالبہ کیا ہو۔ (کبیر)۔