سورة ابراھیم - آیت 45
وَسَكَنتُمْ فِي مَسَاكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور تم ان لوگوں کے رہنے کی جگہوں میں رہتے رہے۔ جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیے اور تمہارے لیے اچھی طرح واضح ہوگیا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا اور ہم نے تمہارے لیے کئی مثالیں بیان کیں۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1۔ یعنی ان کے گناہوں کی سزا میں ہم نے ان پر جو عذاب نازل کئے وہ سب تم کو معلوم ہوچکے تھے گو تم زبان سے اقرار نہیں کرتے تھے۔ (کذافی الکبیر)۔ ف 2۔ یعنی اپنی کتابوں میں اور اپنے پیغمبروں کی زبان پر۔