سورة ابراھیم - آیت 40

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے میرے رب ! مجھی اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب ! میری دعا قبول فرما۔“ (٤٠)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4۔ یعنی مجھے یہ توفیق دے کہ نماز کو اس کے تمام ارکان، شرائط اور آداب کے ساتھ اس کے اوقات پر پابندی سے ادا کرتا رہوں۔ ف 5۔ اسی طرح نماز کا پابند بنا۔ ف 6۔ یا میری پوری دعا جو میں نے تجھ سے مانگی ہے، قبول فرمایا۔