سورة ابراھیم - آیت 30

وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور انہوں نے اللہ کے لیے شریک بنا لیے، تاکہ اس کے راستے سے گمراہ کریں۔ فرما دیں کہ فائدہ اٹھا لو، پس یقیناتمہارا آگ کی طرف لوٹنا ہے۔“ (٣٠)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ ان کو پوجا کرنے لگے اور دکھ درد میں انہیں پکارنے لگے۔ ف 8۔ یعنی اچھا ! اگر تم باز نہیں آتے تو چند روز دنیا کے مزے اڑالو مگر کب تک ؟ آخر کار تمہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہنا ہے۔ یہ ڈرانے اور متنبہ کرنے کے لئے فرمایا ہے۔