سورة الرعد - آیت 7

وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۗ إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرٌ ۖ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جن لوگوں نے انکار کیا، کہتے ہیں اس کے رب کی طرف سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ؟ آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہوتا ہے۔“ (٧)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7۔ جسے دیکھ کر ہمیں پتلا چل جاتا کہ یہ واقعی اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔ ف 8۔ یسے خلفاء اربعہ (رض) اور سلف (رح) کہ اس امت کے بادی ہو گزرے ہیں۔ مستدرک حاکم میں روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے حضرت علی (رض) کو مخاطب کرکے فرمایا کہ میں منذر ہوں اور تو ہادی ہے۔“ مگر یہ روعایت صحیح نہیں ہے پھر خلافت بلافصل پر اس سے استدلال بھی غلط ہے۔ کما لا یخفی (روح)۔