سورة یوسف - آیت 98
قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اس نے کہا کہ میں عنقریب تمہارے لیے اپنے رب سے بخشش کی دعا کروں گا بے شک وہ بخشنے اور رحم کرنے والاہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12۔ یعنی دعا قبول ہونے کی گھڑی آنے دو، میں تمہارے لئے استغفار کروں گا۔ بعض صحابہ (رض) کہتے ہیں کہ حضرت یعقوب ( علیہ السلام) کو تہجد کے وقت کا انتظار تھا اور بعض کہتے ہیں کہ جمعہ کی شب کا۔ (ابن کثیر)۔