سورة یوسف - آیت 95

قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! تو پرانی غلطی پر ہے۔“ (٩٥)’

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9۔ یوسف ( علیہ السلام) کی محبت میں غرق ہے۔ تجھے تو ہر آن یوسف ہی نظرآتا ہے۔