سورة البقرة - آیت 161
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَمَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اور کفر کی حالت ہی میں مر گئے ان پر اللہ تعالیٰ کی فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3:اوپر كی آیت میں بتایا كہ اس دائره لعنت سے نكلنے كی صرف ایك صورت ہے كہ یہ لوگ اپنی سابقہ كوتاہیوں سے تائب ہوں اور آئنده لوگوں كے سامنے حق كو صاف طور پر بیان كریں ورنہ جو لوگ اس حالت كفر میں مرگئے وه ہمیشہ كے لئے لعنت كے عذاب میں گرفتار رہیں گے ۔ مسئلہ :اس آیت کی روسے علماء اس امر پر متفق ہیں کہ کفار پر عمومی لعنت کی جاسکتی ہے اور کسی کافر کا نام لے کر بھی یہ فعل جائز ہے۔ (ابن کثیر۔ قرطبی )