سورة یوسف - آیت 61

قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” انہوں نے کہا ہم اس کے باپ کو اس کے بارے میں آمادہ کریں گے اور بے شک ہم ضرور اس طرح کریں گے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11۔ یعنی ہم سے جس طرح بھی بن پڑے گا اسے اپنے ساتھ لانے کی کوشش کریں گے۔