سورة یوسف - آیت 47

قَالَ تَزْرَعُونَ سَبْعَ سِنِينَ دَأَبًا فَمَا حَصَدتُّمْ فَذَرُوهُ فِي سُنبُلِهِ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّا تَأْكُلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اس نے کہا تم سات سال پے درپے کاشت کرو گے تو جو کاٹو اسے اس کے خوشے میں رہنے دو مگر تھوڑا سا وہ جو تم کھاؤ۔“ (٤٧) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ یا سات سال تک لگا تار کھیتی کرو گے۔ (ابن کثیر)۔ ف 2۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ غلہ خراب نہ ہوگا اور اس کے چھلکے بھی جانوروں کے لئے محفوظ رہیں گے۔