سورة ھود - آیت 95

كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جیسے وہ ان میں بسے ہی نہ تھے۔ آگاہ رہو ! مدین کے لیے دوری ہے جیسے ثمود کے لیے دوری تھی۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9۔ سورۃ اعراف اور عنکبوت میں ہے کہ انہیں ” رجفہ“ یعنی زلزلے نے آدبایا اس لئے اغلب یہ ہے کہ پہلے ” صیحۃ“ (چنگھاڑ) یا سخت چیخ بلند ہوئی ہوگی اور پھر زلزلہ آیا ہوگا۔ آج بھی ”مدین“ کے علاقے میں سینکڑوں میل تک جو پہاڑ پائے جاتے ہیں ان پر زلزلے کے آثار ہیں تمام پہاڑ اس طرح سے پھٹے ہوئے ہیں جیسے کسی زبردست زلزلے نے انہیں کھیل کھیل کردیا ہو۔