سورة ھود - آیت 82
فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ مَّنضُودٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پھر جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے اس کے اوپر والے حصے کو اس کے نیچے کردیا اور ان پر پے در پے نوک دار پتھر برسائے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ یعنی پختہ اینٹوں کے روڑے یا کھنگر۔ ف 11۔ ” نشان لگے ہوئے۔“ یعنی ان میں سے ہر پتھر پر کوئی علامت بنائی گئی تھی کہ اس سے کس شخص کو ہلاک کرنا ہے۔ (ابن کثیر)۔