سورة ھود - آیت 72

قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا ہائے میں ہائے ہائے ! کیا میں جنم دوں گی جبکہ میں بوڑھی ہوں اور میرا خاوند بھی بوڑھا ہے۔ یقیناً یہ ایک عجیب بات ہے۔“ (٧٢) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6۔ قدیم مفسرین (رح) کہتے ہیں۔ اور یہی بائیبل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی عمر اس وقت سو سال اور حضرت سارہ کی عمر نوے سال تھی۔