سورة البقرة - آیت 147
الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ کے رب کی طرف سے یہ بالکل حق ہے پس آپ کو کبھی شک کرنے والوں میں نہیں ہونا چاہیے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6: اس میں تنبیہ ہے کہ منافقین اور یہود کے پروپگنڈے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے آنحضرت (ﷺ) شریعت حقہ لے کر آئے ہیں جو شک وشبہ سے بالا تر ہے۔ (قرطبی۔ المنار)