سورة ھود - آیت 37

وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق کشتی بناؤ اور مجھ سے ظالموں کے بارے میں گفتگو نہ کرنا یقیناً وہ غرق کیے جائیں گے۔“ (٣٧) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4۔ یعنی ان کے بارے میں تاخیر عذاب کی سفارش مت کر یا ان میں سے کسیکے بارے میں سفارش مت کر۔ بے شک انتقام کا وقت آ پہنچا ہے اب مہلت نہیں ہے۔ (وحیدی)۔