سورة ھود - آیت 26

أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ بے شک میں تمھیں ایک درد ناک عذاب سے ڈرتا ہوں۔“ (٢٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ اس ” عذاب الیم“ سے مراد آخرت کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور طوفان کا عذاب بھی۔ (روح المعانی) یہ وہی ابت ہے جو اس سے پہلے سورۃ کے آغاز میں آنحضرت کی زبان سے ادا ہوئی۔