سورة ھود - آیت 2

أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۚ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، یقیناً میں تمھارے لیے اس کی طرف سے ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والاہوں۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ یا زندگی میں اس کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو۔ ف 6۔ یعنی اس کے عذاب سے ڈرانے والا اور اس کے ثواب کی خوشخبری دینے والا۔ (شوکانی)