سورة ھود - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2۔ اکثر مفسرین نے اس پوری سورۃ کو مکی قرار دیا ہے اور حضرت ابن عباس (رض) اور قتادہ (رض) آیتİ أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ ....Ĭاور مقاتل (رض) اس کی آیت :İ فَلَعَلَّكَ تَارِكُۢ.....Ĭ كو غیر ملی قرار دیتے ہیں مگر سورۃ یونس سے اس کا نزول بہرحال متقدم ہے۔ حضرت کعب (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ” سورۃ ہود کو جمعہ کے روز پڑھا کرو“ (بیہقی مراسیل ابی دائود)۔ ایک حدیث میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا : مجھے سورۃ ہود واقعہ، مرسلات عم یتساء ولون اور اذا الشمس کورت نے بوڑھا کردیا ہے۔ (طبرانی) یہی روایت متعدد صحابہ (رض) سے حدیت کی دوسری کتابوں میں بھی آتی ہے۔ (از شوکانی)۔