سورة یونس - آیت 65
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور آپ کو ان کی باتیں پریشان نہ کریں، یقیناً عزت اللہ ہی کے لیے ہے، وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والاہے۔“ (٦٥)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10۔ عزت یعنی غلبہ، اقتدار اور فتحمندی۔ مطلب یہ ہے کہ جب غلبہ و اقتدار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہی جسے چاہے غالب اور جسے چاہے مغلوب کرتا ہے۔ تو ان کافروں کی دھمکیوں، ان کے کفر و شرک اور طعن و تشنیع سے آپﷺ کو رنجیدہ خاطر ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ آخر کار غلبہ اور اقتدار آپﷺ کو اور آپو کے پیش کردہ دین کو ہی حاصل ہوگا۔ نیز دیکھئے سورۃ مجادلہ آیات 12 سورۃ منافقون آیت 8۔ (کبیر، شوکانی)۔ ف 11۔ وہ عنقریب آپﷺ کے مخالفین سے مجھ لے گا۔ (کبیر)۔