سورة یونس - آیت 41
وَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل لِّي عَمَلِي وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ ۖ أَنتُم بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور اگر انہوں نے جھٹلادیاتو فرما دیں کہ میرے لیے میرا عمل ہے اور تمھارے لیے تمھارا عمل ہے، تم اس سے بری ہوجو میں کرتا ہوں اور میں اس سے بری ہوں جو تم کر رہے ہو۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12۔ یعنی اگر اتمام حجت کے بعد بھی تکذیب پر اصرار کریں تو انہیں آگاہ کردو کہ مجھ پر تبلیغ قرآن کا جو فریضہ عائد کیا گیا تھا میں نے اس بدون کسی کمی یا بیشی کے سرانجام دیدیا ہے۔ اب اگر تم اس پر ایمان لانے سے انکار کرو تو تم اپنے اعمال کے خود ذمہ دار ہوگے مجھ پر اس کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔