سورة التوبہ - آیت 89
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ نے ان کے لیے ایسے باغات تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں یہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔“ (٨٩)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 دنیا کی زندگی اور آرام و آسائش اس کے مقابلے میں کچھ نہیں۔