سورة البقرة - آیت 5

أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1:یعنی اہل تقوی جو مذ کورہ صفات سے متصف ہوتے ہیں وہی کامل فلا ح سے سرفراز ہوں گے ( قرطبی) ابن عمر (رض) سے مرفو عا مروی ہے کہ( آلم) سے (الْمُفْلِحُونَ) تک اہل جنت کا ذکر ہے۔ اور پھر (عَظِيمٌ) تک اہل دوزخ کا۔ (سلفیہ )