سورة التوبہ - آیت 51
قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرما دیں ہمیں اس کے سواہرگز کوئی نقصان نہ پہنچے گا جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا وہی ہمارا مالک ہے اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 سچ ہے : مَن عَرَفَ سِرَّ اللَّهِ في القَدَرِ هانَتْ عَلَيْهِ المَصائِبُكه جس نے قضا و قدر میں سرالٰہی کو پا لیا اور اس پر مصائب آسان ہوجاتے ہیں۔ پس انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی رہے تاکہ اجرو ثوب کا مستحق ہو۔ ( کبیر) ف 14 کام بنانے والا اور حمایتی ،۔ وہ جیسے چاہے عالم میں تصرف کرے ( کبیر ) ف 15 نہ دنیا کے سازوسامان اور نہ دنیا کے کسی شخص پر۔