سورة التوبہ - آیت 2

فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ ۙ وَأَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَافِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس سرزمین میں چار ماہ چلو پھرو اور جان لو کہ بے شک تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں یقیناً اللہ کافروں کو ذلیل کرنے والاہے۔“ (٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 ی اعلان ایام حج 10 ذی الحجہ 9 ھ کو کیا گیا گو یا اس وقت سے 10 ربیع الثانی 10 ھ تک ان کو مہلت دی گئی کہ اس میں اپنے معاملے پر اچھی طرح غور کرلیں لڑنا ہے و لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں، ملک چھوڑ کر جانا ہے تو مدت ختم ہونے سے پہلے پہلے نکل جائیں اور اگر اسلام لانا ہے و اسلام لے آئیں۔