سورة البقرة - آیت 4
وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ پرنازل کیا گیا۔ اور اس پر جو کچھ آپ سے پہلے اتارا گیا۔ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 پہلی کتابوں پر ایمان لانا صرف یہ ہے کہ ان کے منزل من اللہ ہون نے کی تصدیق کی جائے مگر عمل صرف قرآن و حدیث پر کیا جائے۔ (ابن کثیر ) ف 9۔ آخرت نشاۃ ثانیہ سے عبارت ہے (مفردات)۔ اور بعث بعد الموت اور امور آخرت پر یقین رکھنا ایمان کا جزو ہے