سورة الانفال - آیت 28

وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جان لو کہ تمہارے مال اور اولاد ایک آزمائش کے سوا کچھ نہیں اور یہ کہ یقیناً اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔“ (٢٨)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی بہت بڑی آزمائش میں کہ تم شکر اور اطاعت بجا لاتے ہو یاان میں مشغول ہو کر نافرمانی کرتے ہو۔ ( ابن کثیر )