سورة الانفال - آیت 12

إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا ۚ سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جب آپ کا رب فرشتوں کی طرف وحی کر رہاتھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں، پس تم ان ایمان والوں کو جمائے رکھو عنقریب میں کفار کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا، پس ان کی گردنوں پر ضرب لگاؤ اور ان کے جوڑ، جوڑ کو مارو۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کے جو ڑوں پر مارو کیونکہ لڑنے والا نہی جو ڑو سے زیادہ کام لیتا ہے۔