سورة الانفال - آیت 3

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس میں فرض نفل ہر قسم کے نفقات اور جملہ حقوق العباد آجاتے ہیں اور یہ آیت اعمال خیر کی تمام انواع کو شامل۔ ( ابن کثیر )