سورة الاعراف - آیت 196
إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ ۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بے شک میرا مددگار اللہ ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہی نیکوں کا مددگار ہوتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یہ جواب ہے مشرکین کی ان دھمکیوں کا جو وہ نبی (ﷺ) کو دیا کرتے تھے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ تم ہمارے ان معبودوں کو برا کہنے سے بازآ جاؤ ورنہ تم ان کے غضب میں گرفتار ہو کر تباہ ہوجاؤ گے نیز اس میں توحید کی دعوت بھی ہے کہ جب یہ اصنام قدرت و علم سے عاری ہیں تو لوگ عقل و فکر رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کریں جس نے انسانوں کی ہدایت کے لیے کتاب کامل نازل فرمائی ہے اور وہ ہر طرح سے محافظ بھی ہے۔ (کبیر )