سورة الاعراف - آیت 186

مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں چھوڑ دیتا ہے بھٹکتے پھرتے ہیں۔“ (١٨٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 ہدایت اور گمراہی اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے مگر اس کا قانون یہ بھی ہے کہ وہ گمراہ اسی کو کرتا ہے ج ونیکی کا واضح راستہ چھوڑکر بد کاری کا راستہ اختیار کرلیتا ہے۔