سورة الاعراف - آیت 178
مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جسے اللہ ہدایت دے سو وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے وہ گمراہ کردے وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 ان کو کوئی بھی سیدھی راہ پر نہیں لگاسکتا آنحضرت (ﷺ) اپنے خطبہ میں بھی حمدو ثنا کے بعد فرمایا کرتے(مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ)یعنی جسے اللہ تعالیٰ سیدھی راہ پر لگائے اسے کوئی گمراه نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی سیدھی راہ پر نہیں لگا سکتا۔ ( مسلم نسائی وغیرہ)