سورة الاعراف - آیت 170

وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو لوگ کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم کی یقیناً ہم اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی اس میں کوئی تحریٖف نہیں کرتے اور اسی بنا پر وہ اگلی کتاب یعنی قرآن حکیم پر ایمان لاتے اور اس کے احکام کی پیروی کرتے ہیں۔