سورة الاعراف - آیت 159

وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور موسیٰ کی قوم میں سے کچھ لوگ ہیں جو حق کے ساتھ رہنمائی کرتے اور اس کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔“ (١٥٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 مراد ہیں وہ یہودی جو تورات پر قائم رہے یا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئے جیسے عبد اللہ سلام اور ان ساتھی، ( کبیر )