سورة الاعراف - آیت 140

قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” کہا کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کوئی معبود تلاش کروں؟ حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پر فضیلت بخشی ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 اس آیت میں بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور انکار و توبیخ کے اسلوب میں اس پر اظہار تعجب ہے ( رازی) یعنی الٰہ (معبود) کوئی ایسی ہستی نہیں ہو سکتی کہ انسان جسے جی چاہے بنالے بلکہ معبود تو وہی ہو سکتا ہے جو انسان کو ہر قسم کے انعامات سے نوازتارہے اور پھر جس ذات نے تم پر انعامات کئے اور تمہیں تمام عالم پر فضیلت بخشی ہے کیااب اس کی شکر گزاری یہی ہے کہ اسے چھوڑ کردوسروں کی پوجا کرنے لگو؟ یہ شکرگزاری نہیں بلکہ عین ناشکری اور نمک حرامی ہے۔