سورة الاعراف - آیت 111

قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَأَرْسِلْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہنے لگے اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دے اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیج دے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی انکے بارے میں بھی کوئی فیصلہ نہ کیا جائے اور ان کا معاملہ چند روز ملتوی رکھا جائے أَرۡجِه اصل میں أَرۡجِئهُ ہمزہ ساکن اور ہُ مضمومہ کے ساتھ ہے۔