سورة الاعراف - آیت 83
فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے اسے اور اس کے گھروالوں کو بچالیا مگر اس کی بیوی، وہ پیچھے رہنے والوں میں سے تھی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی ان لوگوں میں رہ گئی جو حضرت لو ط ( علیہ السلام) کے ساتھ نہیں نکلے بلکہ اپنے علاقہ ہی میں رہے ان پر عذاب نازل ہوا تو وہ بھی انہی کے ساتھ تباہ ہوگئی۔