سورة الاعراف - آیت  15
							
						
					قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ
							ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
							
						فرمایا بے شک تو مہلت دیے جانے والوں سے ہے۔
								تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
							
							
							قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِيْنَ: شیطان نے مہلت تو قیامت تک کی مانگی مگر اﷲ تعالیٰ نے اسے اپنے علم میں طے شدہ وقت تک مہلت دی۔ دیکھیے سورۂ حجر (۳۸) اور سورۂ ص (۸۱) قیامت تک مہلت کی کہیں تصریح نہیں ہے۔ شیطان کو مہلت دینے سے مقصود بندوں کا امتحان ہے کہ وہ رحمان کی راہ پر چلتے ہیں یا شیطان کی۔