سورة القدر - آیت 5

سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ رات فجر طلوع ہونے تک سراسر سلامتی ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

سَلٰمٌ هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ: ’’ سَلٰمٌ ‘‘ خبر مقدم اور ’’ هِيَ ‘‘ مبتدا مؤخر ہے، یعنی وہ رات طلوع فجر تک سراسر سلامتی ہے۔ مغرب سے فجر تک رات بھر اس میں اہلِ ایمان شیطان کے شر اور ہر قسم کے فتنے سے سلامت رہتے ہیں اور اپنے دلوں میں عجیب اطمینان و سکون اور سلامتی محسوس کرتے ہیں۔ 2۔ لیلۃ القدر، اس کی تلاش اور اعتکاف کے مسائل و فضائل کے لیے کتب احادیث کا مطالعہ فرمائیں۔